ایک نیوز :جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اس وقت بندر بانٹ ہو رہی ہے کہ یہ کرسی تیری یہ میری، ایسی حکومت کی کوئی افادیت نہیں ہوگی۔بدقستمی سے اس وقت ملک میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے ۔
اسلام آباد میں اپنے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حالیہ الیکشن میں جس طرح دھاندلی کی گئی اس سے 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ملک میں آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے فروغ کو کچل دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ 2018 کے بعد ہمارا خیال تھا کہ 2024 کا الیکشن شفاف ہوگا مگر ہماری خواہش کو کچل دیا گیا۔ایسی پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی جو عوام کی نمائندہ نہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمان ہمارے ملک کا سپریم ادارہ ہے، مگر ایسی پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی جس پر عوام کو کوئی اعتماد نہ ہو۔ آئین کا تحفظ کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔