اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن بھی چیلنج کرنیکا اعلان

Feb 22, 2024 | 16:16 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کی طرف سے انٹرا پارٹی الیکشن کے اعلان کے بعد اکبر ایس بابر بھی میدان میں آگئے ،  پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے نئے انٹرا پارٹی  کو بھی الیکشن کمیشن میں چینلج کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق اکبر ایس بابر نے اعلان کیا ہے کہ وہ  اس فیصلے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بہت جلد چیلنج کریں گے۔ اس سلسلے میں قانونی مشاورت جاری ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ تمام موجودہ پی ٹی آئی قیادت کَالعَدَم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں صفحہ نمبر 14 پر بیرسٹر گوہر خان کو "خود نامزد کردہ" پی ٹی آئی کا چیئرمین قرار دیا تھا۔ اس خود ساختہ اور خود نامزد کنندہ کالعدم پی ٹی آئی قیادت کا انٹرا  پارٹی الیکشن کے حوالے سے کسی نئی مہم جوئی کا بھر پور قانونی اور سیاسی میدان میں مقابلہ کیا جائے گا۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ جب تک پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کا پی ٹی آئی وسائل بشمول دفتر اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال غیر قانونی ہے جس پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

مزیدخبریں