اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

Feb 22, 2024 | 16:00 PM

ویب ڈیسک:اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مقدمے کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے ہیں، جیل میں جگہ کم ہے، 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔سماعت کے بعد بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد، جیل کے انسپکٹر جنرل اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے اپنی رپورٹس منگوائی تھیں، آج سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع ہو گئی، چیف کمشنر اسلام اباد کے رپورٹ جمع نہیں کرائی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ سے عدالت کچھ مطمئن نہیں تھی۔

مزیدخبریں