ویب ڈیسک :بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنیں انسداد دہشتگردی عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔
تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب مسرت جمشید چیمہ نے درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا تو عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔
انسداد دہشتگردی کے کمرہ عدالت میں علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی اور مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔ حالانکہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں۔
’اب آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، جبکہ سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔اس دوران مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی باتیں سن کر خاموش ہوگئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں
Feb 22, 2024 | 15:00 PM