وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
کیپشن: وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

ایک نیوز :نگران  وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گذشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکچ دیا جائے گا، رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا،  ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ماہ رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 12 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔