تحریک انصاف کا 3مارچ کو  انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان

تحریک انصاف کے  انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری 
کیپشن: pti announces intra party election again

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو کرانےکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23اور24فروری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں، انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اسکروٹنی 25فروری کو ہوگی، انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک ہوں گے، انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ سنٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی  ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی ،بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب آزاد حیثیت میں اسمبلی کا حصہ بنیں گے، پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینا ہے۔ذرا ئع کے مطابق انٹرا پارٹی میں حصہ لینے کے لئے دونوں رہنمائوں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کی۔