ایک نیوز : پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس میں نومنتب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں ،پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔
قبل ازیں نامزد وزیر اعلی مریم نواز کو پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےدوران سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نامزد وزیر اعلی مریم نواز کو رولز معطل کرکے ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کرنے کی تجویز دی گئی۔ مریم نواز نواز نے رولز کومعطل کرکے ایک دن سپیکر ،ڈپٹی سپکر کے الیکشن سے منع کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدابت کی کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی پارلیمانی رولز کے مطابق کریں۔ کوئی جلدی نہیں ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی رولز کے مطابق سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے۔ مریم نواز نے آئی جی،چیف سیکریٹری کو اسمبلی سیکریٹری کی معاونت کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق نامزد وزیر اعلی مریم نواز سے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب،سیکرٹری فنانس،مجاہد شیر دل،سیکرٹری ایگریکلچر نادر چھٹہ،سیرٹری فوڈ محمدعثمان سیکرٹری انڈسٹریاحسان بھٹہ نے ملاقات کی تھی۔