دھاندلی کا الزام: سابق کمشنرراولپنڈی نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

دھاندلی کا الزام: سابق کمشنرراولپنڈی نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا
کیپشن: دھاندلی کا الزام: سابق کمشنرراولپنڈی نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

ایک نیوز :عام انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات پر سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بیان دینے کیلئے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے چند روز قبل الیکشن میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا ہم نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کروائی، جو امیدوار 50 سے 70 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے انہیں ہروایا، ہم نے پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان بھی اس کے ذمہ دار ہیں، انہیں بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس پاکستان نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی تھی۔