ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا آرڈر غیر آئینی غیر قانونی قرار دےدیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسد قیصر سابق سپیکر قومی اسمبلی ہیں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے ان کو روکا گیا۔عدالت نے پوچھا کہ ان کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا ؟جس پر وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا۔ عدالت نے اسد قیصرکا نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کا حکم دیا ہے ۔
پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
Feb 22, 2024 | 12:02 PM