پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

 پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب
کیپشن:  پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

 ایک نیوز:پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بلا لیاگیا، سندھ اسمبلی کے تمام نو منتخب اور مخصوص ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے ، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ،اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے ناموں پر بات چیت ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ فیورٹ امیدوار اسپیکر کے لئے آغا سراج درانی مضبوط امیدوار ہیں، سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ یا پیر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔