سنی اتحاد کونسل نے مخصوص تشستوں کیلئے فہرست جمع کرادی

Feb 22, 2024 | 10:40 AM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے حمایت یافتہ  کامیاب آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروادی۔

تفصیلات کےمطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کوٹہ کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا،  الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا کوٹہ آج سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرے گا، سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی،  سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ نہ ملنے پر سیاسی جماعتوں کو 3 کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی،  الیکشن کمیشن کی جانب سے آج حتمی پارٹی پوزیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں