پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
کیپشن: پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے  چترال،دیر،سوات،تورغر،کوہستان میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اکثر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ، کالام ،دیر،چترال میں سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی ، کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13 ریکارڈ کیا گیا ،دیر اور مالم جبہ میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، چترال میں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع صاف رہے گا ،تیز دھوپ کا راج آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،  شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے،  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کراچی میں سمندری ہوا کی رفتار میں کمی آگئی ، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔