ایشین اسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

 ایشین اسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
کیپشن:  ایشین اسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ویب ڈیسک:پا کستان کے اویس اللہ منیر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں زبردست اپ سیٹ کردیا۔بھارت کے پنکج ایڈوانی کو شکست دیدی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں اویس اللہ منیر نے پنکج ایڈوانی کو حیرت انگیز طور پر 2-4 سے ہرا دیا۔
قومی کیوئسٹ نے صف اوّل کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین بھارت کے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔
دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد نسیم اختر بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، سابق عالمی جونیئر چیمپئن نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مان کو 3-4 سے زیر کیا۔ محمد نسیم اختر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔