بشریٰ انصاری کو ڈراموں کے ناموں نے پریشان کردیا

Feb 22, 2024 | 00:27 AM

ویب ڈ یسک: سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے موجودہ دور میں بننے والے ڈراموںکے ناموں پر ناپسندیدگی کااظہار کیا۔
 سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کاوائرل ویڈیو میں کہنا تھا کہ ما ضی میں ڈراموں کے نام رکھنے وقت بہت غور کیا جاتا تھا اور بڑی سوچ سمجھ کے بعد نام فائنل کیا جاتا تھا۔
 بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈرامے کے نام کا ڈرامے کی کہانی، کرداروں اور مناظر سے بڑا تعلق تھا لیکن پھر ایک دور آیا کہ ڈراموں کے نام مختلف رکھے جانے لگے۔ ڈراموں کے عجیب نام رکھنے کا دور آیا ہوا ہے اور چل رہا ہے اور کچھ ڈراموں کے نام تو اتنے عجیب ہوتے ہیں کہ خدا معاف کرے۔
اداکارہ کاکہنا تھا کہ عام طور پر ڈراموں کے عجیب نام خواتین کے حوالے سے رکھے جاتے ہیں، جیسے کلموہی، بدنصیب، تنو اور مجھے طلاق دے دو، مجھے طلاق چاہئیے، مجھے بیٹا چاہئیے اور مجھے طلاق مل گئی ہے۔

مزیدخبریں