ویب ڈیسک: فلم 'ٹیکسالی گیٹ حال ہی میں سنیما گھروں کی زینت بنی ہے جس کی کہانی بازارِ حسن کے گرد گھومتی ہے ۔
سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی ایوارڈ وننگ فلم 'ککڑی کے ہدایت کار ابوعلیحہ کی فلم ’’ٹیکسالی گیٹ ‘‘16 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک باکس آفس پر کوئی خاص بزنس تو نہیں کیا لیکن اس کی کاسٹ کی پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو متاثر ضرور کیا ہے۔
فلم میں اداکارہ عائشہ عمر اور مہربانو نے ایک طوائف اور زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکار یاسر حسین طوائف چلانے والے شخص کے کردار میں نظر آئے ہیں جن کی اداکاری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
'ٹکسالی گیٹ کا دورانیہ صرف 95 منٹ ہے جس کی وجہ سے فلم بین بوریت کا شکار نہیں ہوتے، البتہ اس میں استعمال ہونے والی گالیوں سے بھری زبان کی وجہ سے اسے 18 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کے لیے ہی موزوں سمجھا گیا ہے۔
چند مبصرین اس فلم کا موازنہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی سے کر رہے ہیں تو کچھ کے خیال میں یہ فلم نیٹ فلکس سیریز 'ہیرا منڈی سے ملتی جلتی معلوم ہو رہی ہے۔
ٹیکسالی گیٹ: بازارِ حسن کے گردگھومتی کہانی
Feb 22, 2024 | 00:22 AM