ویب ڈیسک:آئی فون کو چاولوں کے تھیلے پررکھنے سے کیا ہوگا؟ایپل نے صارفین کو تنبیہ کردی ۔
کچھ لوگوں میں یہ گماں پایا جاتا ہے کہ خشک چاول آئی فون کی نمی کو سکھانے میں مددگار ہیں تاہم اب ایپل نے اپنے صارفین کو ایسا کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
نوٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ ڈالیں، ایسا کرنے سے چاول کے چھوٹے ذرات آئی فون کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایپل کے نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغیر پکے ہوئے چاول آئی فون کو خشک کرنے میں مؤثر نہیں ہیں۔
تاہم اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آئی فون صارفین فون گیلا ہوجانے کی صورت کیا کریں؟
ایپل نے اپنے صارفین کو دیے گئے مشورے میں بتایا کہ اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے کنیکٹر کی طرف سے نیچے رکھ کر آدھے گھنٹے تک خشک ہونے کیلئے رکھ دیں، اگر فون مکمل طور پر خشک ہوجائے تو چارج کرلیں بصورت دیگر ایک دن کیلئے فون کو اسی حالت میں خشک ہونے دیں۔