کراچی پولیس چیف آفس پر حملہ کیس،ابتدائی رپورٹ مکمل

Feb 22, 2023 | 23:38 PM

ایک نیوز :کراچی پولیس چیف آفس پر حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں جمع کرا دی ہ

 رپورٹ کے مطابق کار سوار دہشت گردوں کے ساتھ دو دہشت گرد موٹر موسائیکل پر بھی آئے تھے جو دیگر تین دہشت گردوں سے گلے مل کر فرار ہو گئے۔کے پی او پر 17 فروری کو شام 7 بج کر 15 منٹ پر حملہ کیا گیا؎تین دہشت گرد ایک کار میں پولیس لائن صدر پہنچے جبکہ دو سہولت کار موٹر سائیکل پر ان کے ہمراہ تھے؎موٹرسائیکل پر آنے والے 2دہشت گرد تینوں دہشت گردوں سے گلے ملکر فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں؎
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک دہشتگرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے اڑایا جبکہ دو دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارے گئے؎حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے، دہشت گردوں سے 5گرینیڈ اور دو خودکش جیکٹ ملیں جنھیں ناکارہ بنایاگیا،حملے کا مقدمہ صدر تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت  میں درج کیا گیا ؎

مزیدخبریں