جہیزکے مطالبے پردلہن نے بارات واپس بھیج دی

 جہیزکے مطالبے پردلہن نے بارات واپس بھیج دی
کیپشن: On the demand of dowry, the bride sent back the procession

ایک نیوز :دلہے کی جانب سے جہیز کے مطالبے پر دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات واپس بھیج دی۔
 رپورٹس کے مطابق ریاست ہما چل پردیش کی میونسپیلٹی ہمی پور سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی گیلور سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے ساتھ طے تھی لیکن جب دلہا بارات کے ہمراہ شادی کے لیے پہنچا تو اس نے اپنے سسرالیوں سے کار، نقدی رقم اور دیگر چیزوں کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دلہن کو اس معاملے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے فوراً ہی شادی سے انکار کر دیا اور گھر آئی بارات کو واپس بھیج دیا۔

 لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب دلہا 19 فروری کو شادی کی رسم کے لیے ہمارے گھر آیا تو اس وقت اس کی طرف سے کسی قسم کا مطالبہ نہ کیا گیا اور جب اگلے روز ہم رسم کے لیے لڑکے کے گھر گئے تو اس وقت بھی کسی قسم کے جہیز کا کوئی مطالبہ نہ کیا گیا لیکن شادی والے روز اچانک جہیز کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دلہن کے بھائی نے دلہے کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس پر معاملے کی تفتیش جاری ہے۔