بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کی زندگی پر بالی وڈ فلم کا بننے اعلان
کیپشن: Bollywood film on the life of Indian cricketer Saru Ganguly has been announced

ایک نیوز :بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار رنبیر کپور ادا کریں گے، فلم کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی پر فلم بننے جا رہی ہے۔ فلم میں ان کا کردار اداکار رنبیر کپور نبھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سورو گنگولی نے اپنی بایوپک کے لئے تیار کیے جانے والے اسکرپٹ کو منظور کر لیا ۔ فلم کی عکس بندی بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔ تاہم میکرز نے ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

فلم میں گنگولی کے علاوہ ایم ایس دھونی بھی کردار ادا کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے علاوہ فلم کی باقی اسٹار کاسٹ کو ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ خبریں بھی ہیں کہ سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں سابق کپتان ایم ایس دھونی کا کردار بھی نظر آئے گا۔

رنبیر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ تو جھوٹی میں مکار بالی وڈ فلم میں رنبیر کپور، شردھا کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں ۔