بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے سیلفی بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے سیلفی بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: Bollywood star Akshay Kumar broke the record of taking selfies

 ایک نیوز:اکشے کمار نے تین منٹ میں 184 سیلفیاں لے کر سب سے زیادہ سیلفی لینے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے کمار آج کل اپنی فلم سیلفی کی پروموشن کے سلسلے میں بے حد مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔ کبھی تو بالی وڈ اسٹار ممبئی کے میٹرو سروس میں پہنچ کر سیلفی کے گانے میں کھلاڑی تو اناڑی کے ڈانس کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ تو کبھی ان کے فینز سیلفی فلم کے گانے پر مختلف ویڈیو بالی وڈ کے کھلاڑی کو بھیج رہے ہیں۔

 اکشے کمار خطروں کھلاڑی کے طور پر مشہور ہیں لیکن اس مرتبہ بالی وڈ کے کھلاڑی نے مداحوں کو مختلف انداز سے متاثر کیا۔ اکشے نے 3 منٹ میں 184 سیلفیز پر کلک کرکے جیمز اسمتھ کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

یو ایس اے سے تعلق رکھنے والے جیمز اسمتھ نے 3 منٹ میں 168 سیلفی لے کر ریکارڈ توڑا۔ اس سے قبل 2015 میں ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نے لندن میں San Andreas کے پریمیئر میں تین منٹ میں 105سیلفیاں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم سیلفی 24 فروری سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔