بھارت میں برڈ فلو سےسیکڑوں سے زائد مرغیاں ہلاک

Feb 22, 2023 | 23:05 PM

ایک نیوز :بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 5 دنوں میں 400 سے زائد مرغیاں برڈ فلو سے ہلاک ہوگئیں، کولکتہ لیب نے مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق کردی۔

جھارکھنڈ کی حکومت کے زیر انتظام پولٹری فارم میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام اس سلسلے میں متحرک ہوگئے ہیں ۔ اس حوالے سے حیوانات کے محکمہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ مرغیوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

جھارکنڈ کے حکام نے شہریوں کو مرغی کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔کولکتہ کی لیبارٹری نے مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق کردی۔


ایویئن انفلوئنزا Avian influenza جسے عام طور پر برڈ فلو کہا جاتا ہے، ۔ ایویئن معنی پرندے اور انفلوئنزا سے مراد فلو ہے۔ پرندوں کی ایک متعدی وائرل بیماری ہے۔ جو کہ زیادہ تر آبی پرندوں کو متاثر کرتی ہے جبکہ مرغیاں اور پرندوں کی دیگر اقسام کو بھی متاثر کرتا ہے۔ برڈ فلو وائرس عام طور پر انسانوں کو متاثر نہیں کرتے ہیں۔

مزیدخبریں