جیل بھرو تحریک پہلے ہی فلاپ ہوگئی ،راناثناءاللہ

جیل بھرو تحریک پہلے ہی فلاپ ہوگئی ،راناثناءاللہ
کیپشن: The Jail Bharu movement has already flopped, Ran Sanaullah

ایک نیوز :وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک اپنی نمائش کے پہلے گھنٹے میں ہی مسترد کردی گئی۔تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ  کہا کہ جیل بھرو تحریک  3 گاڑیوں میں بس 80 کے قریب لوگ ہی بھرسکے۔ عمرانی ٹولے کے 3،4 لوگ قابو میں آگئے، عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ عوام اس کے ساتھ ہیں۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، اگر ملک کو کوئی یر غمال بنانا چاہتا ہے تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے، فتنے نے جو بھی فساد پھیلانے کا طریقہ کار اختیارکیاعوام نے مسترد کیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم تمہیں سیاسی مخالف سمجھتے تھے، اگر تم ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہو تو ہم بھی تمہیں اپنا دشمن سمجھیں گے، تم نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمن میں تبدیل کردیا۔  عمران خان کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، ہم سے بات نہیں کرنا چاہتے تو ہم سے بھی توقع نہ رکھو۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی چوری کا آج تک جواب نہیں دیا، پورا توشہ خانہ چوری ہوکر تمہارے گھرآجاتاہے تمہیں پتہ نہیں چلتا، عمران خان حکومت سنبھال کر توشہ خانہ لوٹنا چاہتے ہیں۔

راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، انتخابی مہم چل رہی ہے مگر ہم سمجھتے ہیں الیکشن کیلئے نگراں سیٹ اپ ہونا چاہیے۔

وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ متنازعہ آڈیوز کی فرانزک کروائی گئی ہے جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ آڈیوز ٹھیک ہیں۔ایف ائی اے ان آڈیوز کے کرداروں کو بلائیں گے اور ان کی آواز بھی ریکارڈ لی جائے گی ۔ان افراد کو تحقیقات کیلئے بلایا جائے گا۔سپریم کورٹ جانے سے پہلے آڈیوز کی فرانک کے بعد دیگر تمام کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل جانے سے پہلے تمام ضابطہ کار طے کیے جائیں گے ۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کام نہیں کرنا چاہتے تھے ۔آفتاب سلطان پہلے بھی کوئی بڑی اسائنمنٹ پر نہیں رہے ۔دباؤ کی وجہ سے استعفی دینے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ۔انہوں نے کام نہیں کرنا تھا اور استعفی دے دیا بس یہی کہانی ہے۔