پارٹی آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے،چودھری شجاعت حسین

Feb 22, 2023 | 20:09 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ  ہم نے جو بھی اقدام اٹھایا وہ  پارٹی آئین اور قانون کے مطابق ہے۔  پارٹی آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے، نفرت کی سیاست اس ملک کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

  پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے ڈیوس روڈ پر پارٹی آفس کا دورہ کیا۔

چودھری شجاعت حسین کی آمد پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیوں اور ڈھول کی تھاپ سے استقبال کیا، اس موقع پر کارکنوں نے چودھری شجاعت حسین زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

سوبومۃ  چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ  نے کہا کہ مسلم لیگ ہاؤس پہلے بھی مسلم لیگ کا تھا آج بھی مسلم لیگ کا ہے۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کو ریلیف دینے کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا جائے۔ ہم سب کو اپنے تمام اختلافات بھلا کر پاکستان کیلئے قربانی دینا ہو گی پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کامزید کہنا تھا کہ اس وقت سب سے اہم ضرورت ہے کہ ملکی معیشت کو سیدھا کیا جائے، ملک جن بحرانوں میں پھنس رہا ہے اس پر تمام پارٹی کی قیادتوں کو ایک ہونا پڑے گا، ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلانے پڑیں گے چاہے وہ حکومت کے ساتھ ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ۔

مزیدخبریں