متعصبانہ رویہ رکھنے والے ججز کے سامنے کیسز نہ رکھے جائیں،شہبازشریف

Feb 22, 2023 | 20:01 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  ہم نے مطالبہ کیا ہے ن لیگ سے متعصبانہ رویہ رکھنے والے ججز کے سامنے کیسز نہ رکھے جائیں۔ یہ بات بطور وزیراعظم نہیں بطور پارٹی ہیڈ کہہ رہا ہوں۔

 وزیراعظم نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور اہم اعلانات کیے۔

 ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم سب عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کا احترام کرتے ہیں، اگر کہیں صریحاً جانبداری ہورہی ہیں اس سے کب تک آنکھیں بند رکھیں گے؟ نوازشریف کو پاناما سے اقامہ میں سزا دلوا دی گئی۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کے 300 کنال کے گھر کی بعد میں اجازت لی گئی، عمران نیازی کا گھر چیف جسٹس نے پتہ نہیں کیسے ریگولرائز کردیا، غریبوں کے گھر ڈھائے گئے، یہ ناانصافی کی انتہائی مثال ہے۔

مزیدخبریں