چیف الیکشن کمشنر بدعنوان ہے ، آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ، عمران خان

Feb 22, 2023 | 19:42 PM

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے 90روز میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے90روز بعد نگران حکومت نہیں رہے گی ۔چیف الیکشن کمشنر بدعنوان ہے ، آرٹیکل 6 لگنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا ویڈیولنک خطاب میں کہنا تھا کہ آج ہمارے دور سے 3 گنا زیادہ مہنگائی ہے۔پاکستانی عوام مزید مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں۔حکومت نے 10ماہ میں ملک کیساتھ جو کیا کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔آج شہباز شریف نے قوم سے کہا مزید مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں۔ پاکستان میں آج 50سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے ۔

عمران خان کی کارکنوں کیخلاف ایکشن لینے والے پولیس اہلکاروں کو دھمکی،کہنا تھا کہ  میری حکومت ضرور آئے گی ، پھر انہیں نہیں چھوڑوں گا  ۔ قوم نے فیصلہ کر لیا ، سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔ہماری تمام جدوجہد  آئین و قانون کے دائرے میں ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازش کی گئی۔  شہباز، زرداری اور بیرونی طاقتوں نے ملکر میری حکومت گرائی۔آٰج زرداری ملک کا مالک بن کر فیصلے کررہاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاگل نہ بنائیں باہر رکھا ہوا پیسہ واپس لائیں ۔ آج پاکستان کی انڈسٹری بند ہو گئی ہے۔ پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔
 چیئرمین تحریک انصاف کاکہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک ملک کو غداروں  سے آزاد کرے گی۔ہمارا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہے۔ملک میں جنگل کا قانون نہیں چاہتے ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ان حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ملک میں آج مجرموں کی حکومت ہے۔ملک سے بھاگا ہوا آج پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے ۔شہباز شریف 24ارب کے کیسز میں پکڑا جانے والا تھا۔شہبازشریف نے نوکروں کے نام پر 16 ارب لیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر 17 ایف آئی آر کاٹی گئیں  لیکن کوئی فکر نہیں۔جیل بھرو تحریک کا مقصد لوگوں کے دلوں سے ڈر اور خوف نکالنا ہے۔

 

مزیدخبریں