امریکی سفیر کی روسی وزارت خارجہ میں طلبی 

Feb 22, 2023 | 16:14 PM

ایک نیوز : روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین ٹریسی کو یوکرین روس جنگ میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر طلب کر لیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے ساتھ تمام شعبوں میں محاذ آرائی بڑھانے کے لیے امریکہ کا موجودہ جارحانہ انداز نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے نورڈ اسٹریم پائپ لائن میں دھماکے کی بھی وضاحت طلب کی۔ 

اس سے قبل وزارت کے ایک بیان کے مطابق روس نے امریکی سفیر کو بھیجے گئے خط میں کہا تھا کہ یوکرین کی فوج کو ہتھیاروں کے لیے اُکسانا اور روسی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی منتقلی امریکہ کے دعووں کی عدم مطابقت اور جھوٹ کو ثابت کرتی ہے، حالانکہ امریکہ تنازعہ کا فریق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے آخری معاہدے ’’ اسٹارٹ ‘‘ سے الگ ہونے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں