ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیا. فیاض الحسن چوہان نے 24 فروری کو راولپنڈی میں گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان 100 کارکنان کے ہمراہ لیاقت باغ میں گرفتاری دیں گے۔مقامی رہنماؤں نے کارکنان کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان کا ڈیٹا مرکزی قیادت کو ارسال کیا جائے گا۔
جڑواں شہروں کے اندر ایک جیل ہے اور اس میں 3500 سو لوگون کی گنجائش ہے۔اڈیالہ جیل کے اندر اس وقت 5300 سو قیدی موجود ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ کہاں جائیں گے؟ یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔