خانپور:لڑائی چھڑوانے آئے نوجوان پر درجنوں افرادکاتشدد

خانپور:لڑائی چھڑوانے آئے نوجوان پر درجنوں افرادکاتشدد

ایک نیوز: خان پور کےنواں کوٹ روڈ ملک آباد میں لڑائی چھڑوانےآئے نوجوان کودرجنوں افراد نے تشدد بنا ڈالا۔ 

رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان کی شناخت نعمان اختر کے نام سے ہوئی ہے جسے درجنوں افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کا نشانہ بننے کی وجہ سے نوجوان کی حالت غیر ہو گئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  لڑائی جھگڑا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔  ویڈیو میں لاٹھیوں اور تھپڑوں ، مکوں سے نوجوان ہر تشدد ہوتے واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علی اور عامر ک نامی شخص کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا  جسے نعمان چھڑوانے گیا تو اس پر تشدد کیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677062246-3530.mp4

دوسری جانب لاہور میں سنوکرکی گیم ہارنے پراوباش لڑکوں نے نوجوان کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوباش لڑکے نوجوان کو ڈنڈوں سےمارتےرہے اور متاثرہ نوجوان کاسرپھاڑدیا۔ نوجوان کے جسم پرمتعددچوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ اوباش لڑکےنوجوان پرتشددکے دوران موبائل فون سےویڈیو ز بناتے رہے جسے بعد میں سوشل میڈیاپراپلوڈ کردیا۔پولیس نے ڈان بننے کےخواہشمنداوباش لڑکوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تھانہ گلبرگ پولیس کےریکارڈمیں انہی لڑکوں کےخلاف مزید دو مقدمات بھی درج تھے۔ ملزمان پہلے بھی متعدد بارراہ چلتے طالبعلموں کو تشددکانشانہ بناکرویڈیوزاپ لوڈ کرچکےہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیجزمیں نظرآنےوالےملزموں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارےجارہےہیں۔