کراچی پولیس مقابلہ میں شہید اہلکار کی نمازہ جنازہ ادا

کراچی پولیس مقابلہ میں شہید اہلکار کی نمازہ جنازہ ادا

ایک نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی  صنعتی ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکار ظہیر کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی اور بعد ازاں آغا خان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونیوالے ہیڈکانسٹیبل ظہیر احمد بکل نمبر 26752 کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آپریشن،ڈی آئی جی سیکیورٹی، زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پی کراچی کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران اور شہید کے ورثاء، رشتداران،اہلیان علاقہ اور دوست احباب نے شرکت کی۔

جرائم کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے ہیڈکانسٹیبل کی جرأت و بہادری کو سراہتے ہوئے آئی جی سندھ نے خراج عقیدت پیش کیا اور جنازے میں شریک شہید کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی سندھ نے شہید کے ورثاء کے لیئے محکمہ پولیس کی جانب سے مروجہ مراعات کی بابت متعلقہ سینئر پولیس افسران کو جلد سے جلد ضروری قانونی دستاویزی امور و اقدامات کو مکمل کرنیکے احکامات دیئے