ورلڈ کپ میں شکست،پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی 

ورلڈ کپ میں شکست،پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی 

ایک نیوز: پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق آج رات  ساڑھے 9 بجے کیپ ٹاؤن  سے دوبئی روانہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان وویمن ٹیم کے آٹھ ممبران جس میں اسپورٹ سٹاف بھی شامل ہیں دوبئی سے کراچی 23 فروری کو صبح ساڑھے دس بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ان کے علاوہ باقی 16 ممبران جس میں اسپورٹ سٹاف بھی شامل ہیں دوبئی سے لاہور 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب  لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل تھی جہاں اس نے چار میچز کھیلے۔پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کی بدولت آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دی جبکہ اسے بھارت، وسیٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔