پنجاب بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

پنجاب بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا
کیپشن: Punjab Board has announced the date of matriculation exams(file photo)

ایک نیوز: میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے؟ پنجاب بورڈ نے تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بورڈز امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں میٹرک امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔ 

بتایا گیا ہے کہ نویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔ 

بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے نو تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی تاریخ کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب بورڈز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں لازمی مضمون کے پرچے ایک ہی روز ہوں گے۔