ویڈیو: امریکی صدر جوبائیڈن طیارے سے اترتے ہوئے پھسل گئے؟

Feb 22, 2023 | 13:19 PM

ایک نیوز: ایک ویڈیو گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن یوکرین سے پولینڈ پہنچنے کے بعد جہاز سے اترتے وقت پھسل کر گر پڑے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا پر ایک ویڈیو گزشتہ شامل سے وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر کے زیراستعمال طیارہ ایئرپورٹ پر رکتا ہے۔ جس میں سے افراد سیڑھیوں کی مدد سے اتررہے ہیں۔ یہاں ایک دم ایک شخص سیڑھیوں سے پھسل جاتا ہے اور سیدھا فرش پر آگرتا ہے۔ 

تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز کی سیڑھیوں سے پھسل کر گرنے والی امریکی صدر کے سٹاف میں شامل ایک خاتون تھی۔ جس کے ساتھ یہ حادثہ رونما ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے والا شخص امریکی صدر نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔

مزیدخبریں