یوای ٹی میں کیریئر فیئر کا انعقاد، 111 کمپنیاں طلباء کو ملازمتیں دینے پہنچ گئیں

یوای ٹی میں کیریئر فیئر کا انعقاد، 111 کمپنیاں طلباء کو ملازمتیں دینے پہنچ گئیں

ایک نیوز: یو ای ٹی لاہور میں  پاکستان کا سب سے بڑا انجینئرنگ کیرئر فئیر منعقد کیا گیا جس میں 111 کمپنیز نے 175 اسٹالز لگائے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیز اسٹالز پر طلبا کو ملازمت اور انٹرن شپ آفر کر رہی ہیں جبکہ 20 سے زیادہ کمپنیز ہال میں ٹیسٹ اور انٹرویو بھی کر رہی ہیں۔ کمپنیاں فائنل ائیر کے طلبا کو ملازمتیں اور دیگر طلبا کو انٹرن شپ آفر کر رہی ہیں۔ 

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے کیرئر فئیر کا افتتاح کیا۔ یو ای ٹی گزشتہ 9 سال سے سالانہ کیریئر فئیر کا اہتمام کررہی ہے۔ 2015 میں 20 کمپنیز کے 20 اسٹالز سے میلے کا آغاز کیا گیا تھا۔ 2016 میں اسٹالز کی تعداد 65، 2017 میں 100 جبکہ 2019 میں 114 ہوگئی تھی۔2020 سے 2022 تک بالترتیب 130،111 اور 161 اسٹالز تک پہنچ گئی تھی۔ 3 ہزار سے زائد طلباء و طالبات اسٹالز کا وزٹ کر چکے ہیں