چینی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر آئندہ ہفتے ملیں گے

Feb 22, 2023 | 12:54 PM

ایک نیوز( سدھیر چودھری ): پاکستان کیلئے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی۔ اہم دوست ملک نے ڈالروں کی برسات کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ چینی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر ملیں گے۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ چین سے آئندہ ہفتے یہ رقم پاکستان کو ملنے کی امید ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ چینی ترقیاتی بینک کی طرف سے رقم کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آجائے گی۔

دوسری جانب سیکرٹری خزانہ نے کہا اس ہفتے کے اندر ایک اور رول اوور متوقع ہے۔ پاکستان نے دو ماہ قبل آئی سی بی سی کو کل 1.3 ارب ڈالر کے دو کمرشل قرضوں کی واپسی کی تھی تاکہ رقم فوری واپس مل جائے لیکن آئی سی بی سی نے دو الگ الگ سہولیات – $800 ملین اور $500 ملین ڈالر – کی دوبارہ مالی اعانت نہیں کی،جس کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی۔

مزیدخبریں