ایک نیوز( سدھیر چودھری ): پاکستان کیلئے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی۔ اہم دوست ملک نے ڈالروں کی برسات کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ چینی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر ملیں گے۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ چین سے آئندہ ہفتے یہ رقم پاکستان کو ملنے کی امید ہے۔
Formalities completed and Board of China Development Bank has approved the facility of US $ 700 million for Pakistan. This amount is expected to be received this week by State Bank of Pakistan which will shore up its forex reserves!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 22, 2023
بتایا گیا ہے کہ چینی ترقیاتی بینک کی طرف سے رقم کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آجائے گی۔
چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
— چین اردو (@ChinaUrdu_) February 22, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری کی اطلاع دی۔
رقم ملنے جے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔ pic.twitter.com/pXYRclU70m
دوسری جانب سیکرٹری خزانہ نے کہا اس ہفتے کے اندر ایک اور رول اوور متوقع ہے۔ پاکستان نے دو ماہ قبل آئی سی بی سی کو کل 1.3 ارب ڈالر کے دو کمرشل قرضوں کی واپسی کی تھی تاکہ رقم فوری واپس مل جائے لیکن آئی سی بی سی نے دو الگ الگ سہولیات – $800 ملین اور $500 ملین ڈالر – کی دوبارہ مالی اعانت نہیں کی،جس کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی۔