لاہور:سنوکر ہارنے پر اوباش لڑکوں کا نوجوان پربہیمانہ تشدد

لاہور:سنوکر ہارنے پر اوباش لڑکوں کا نوجوان پربہیمانہ تشدد

ایک نیوز: سوشل میڈیا پرفالورزکی لالچ میں نوجوان نسل قانون ہاتھ میں لینے لگی، سنوکرکی گیم ہارنے پراوباش لڑکوں نے نوجوان کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں سستی شہرت حاصل کرنے کےلیے اوباش نوجوانوں  کی پرتشددکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سنوکرکی گیم ہارنے پراوباش لڑکوں نے نوجوان کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوباش لڑکے نوجوان کو ڈنڈوں سےمارتےرہے اور متاثرہ نوجوان کاسرپھاڑدیا۔ نوجوان کے جسم پرمتعددچوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ 

اوباش لڑکےنوجوان پرتشددکے دوران موبائل فون سےویڈیو ز بناتے رہے جسے بعد میں سوشل میڈیاپراپلوڈ کردیا۔پولیس نے ڈان بننے کےخواہشمنداوباش لڑکوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تھانہ گلبرگ پولیس کےریکارڈمیں انہی لڑکوں کےخلاف مزید دو مقدمات بھی درج تھے۔ ملزمان پہلے بھی متعدد بارراہ چلتے طالبعلموں کو تشددکانشانہ بناکرویڈیوزاپ لوڈ کرچکےہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیجزمیں نظرآنےوالےملزموں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارےجارہےہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677052069-9284.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677052069-2945.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677052069-2003.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677052069-9540.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677052069-7870.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677052069-3997.mp4