ایک نیوز: میاں چنوں میں چوروں نے بچوں کے سکول کو بھی نہ بخشا، کلاس رومز کے تالے توڑ کر بجلی کی تاریں اور بورڈز اتار کر لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں چور کلاس رومز کے تالے توڑ کر بجلی کی تاریں اور بورڈز اتار کر لے گئے۔ چوروں نے لائیٹ کے بل بلب بھی نہ چھوڑے۔ سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ 15 کال کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی۔
واضح رہے کہ ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں چوری کی واردات پر اساتذہ اور سکول کے ننھے طلباء نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ جہانیاں کے گورنمنٹ پرائمری سکول چک 122 دس آر میں چوری کی واردات پیش آئی تھی جس میں نامعلوم چور سکول کی پانی کی موٹر 'پنکھے'ٹونٹیاں'فرنیچر'کمپیوٹر سمیت دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے کے باجود پولیس تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تھی۔ اساتذہ کا کہنا تھاکہ سرکاری سکول میں چوکیدار نہیں ہے اور یہ چوری کی دوسری واردات ہوئی ہے۔ نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی کرکے سامان بر آمد کروایا جائے۔ سکول میں چوری کی واردات پر سکول کے ننھے بچوں کا اساتذہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
کراچی میں بھئی ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آئی تھی جس میں ڈاکوؤں نے کراچی میں پورا کوچنگ سنٹر لوٹ لیا تھا ۔کوچنگ سنٹر کو لوٹنے کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پیش آیا تھا۔ جس میں ملزمان تمام افراد سے قیمتی اشیاء اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئےتھے۔گلشن معمار میں چار مسلح ڈکیت کوچنگ سینٹر میں داخل ہوئے اور 15 سے زائد طلبا و طالبات کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔مسلح ڈکیت پہلے کوچنگ سینٹر میں داخل ہوتے ہیں پھر کچھ دیر بعد اسلحہ کے زور پر ملزمان نے تمام افراد سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقہ کورنگی نمبر 5 میں بھی ڈاکوؤں نے سکول میں تعلیم کے حصول کیلئے آئے طلبا اور اساتذہ کو لوٹ کر فرار ہو گئےتھے۔ سکول سے ملزمان بھاری مالیت کے 20 سے زائد موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدرقم لوٹ کر لے گئے۔ دو ڈاکو کلاس میں داخل ہوتے ہیں اور استادوں اور طلباء دونوں کے بیگز کی تلاشی لیتے ہیں۔ملزمان کو اسکول کے ہر آفس اور کلاس کے عملے اور طلباء سے لوٹ مار کرتے ہیں اور واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے تھے۔