ایک نیوز: روجھان میں پولیس سے سر پھاڑوانے کے باجود بھی لوگوں کو آٹا نہیں مل سکا۔
رپورٹ کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ عمر کوٹ میں آٹے کا حصول کے لیے آئے غریب شہری پولیس سے مار کھانے لگے۔آٹے لینے کے لیے آئے غریب شہری مرد اور بوڑھی خاتون پر پولیس نے تشدد کیا۔ پولیس نے غریب شہری کے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا ۔ بزرگ شہری آٹا لینے کے لیے آیا تو پولیس نے سر میں ڈنڈا مارا جس سے اسکا سر پھٹ گیا ۔پولیس کی تشدد سے بوڑھی خاتون روتی اور دہائی دیتی رہی۔ غریب شہریوں کا کہناہے کہ ہم یہاں پر آٹا لینے کے لیے آتے ہیں یا مار کھانے؟غریب بزرگ شہری نے آئی جی پنجاب ار پی او ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
روجھان:نواحی علاقہ عمر کوٹ میں آٹے کا حصول کے لیے آئے غریب شہری پولیس سے مار کھانے لگے pic.twitter.com/OBeiex7rAy
— AIK News News (@pnnnewspk) February 22, 2023
واضح رہے کہمیرپورخاص میں سستا آٹا لینے کیلئے آنے والا 7 بچوں کا باپ بھگدر مچنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ مالہی کالونی کا 40 سالہ مزدور ہرسنگھ کولہی گلستان بلدیہ میں ضلع انتظامیہ کہ جانب سے قائم سستا آٹے کے اسٹال پر آٹا لینے کیلئے پہنچا جہاں پر رش کی باعث ہلڑ بازی اور دھکم پیل کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔