امپورٹڈ حکومت نےبشریٰ بی بی کےخلاف نیب نوٹس جاری کر دیا:زلفی بخاری

Feb 22, 2023 | 12:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ہمیشہ سیاسی معاملات سے دور رہیں،نہ کوئی عہدہ رکھا نہ کبھی ایسی خواہش ظاہر کی۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پہلے ان کے خلاف جعلی خود ساختہ آڈیوز بنا کر ان پر بہتان باندھے گئے،اب امپورٹڈ حکومت نے ان کے خلاف نیب نوٹس جاری کر دیا ہے،وجہ؟ صرف بغض عمران! بے شرمی میں اس چور ٹولے کا کوئی ثانی نہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،(ن) لیگ نے ہمیشہ ان کو ٹارگٹ کیا،چئیرمین نیب (ن) لیگ کی انہی انتقامی کاروائیوں کی وجہ سےمستعفی ہوگئے،بشری بی بی کو نیب کا نوٹس جاری کروانے سے امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا اور غیر اخلاقی سوچ کھل کر سامنے آگئی ہے۔

مزیدخبریں