ایک نیوز: زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ہمیشہ سیاسی معاملات سے دور رہیں،نہ کوئی عہدہ رکھا نہ کبھی ایسی خواہش ظاہر کی۔
تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پہلے ان کے خلاف جعلی خود ساختہ آڈیوز بنا کر ان پر بہتان باندھے گئے،اب امپورٹڈ حکومت نے ان کے خلاف نیب نوٹس جاری کر دیا ہے،وجہ؟ صرف بغض عمران! بے شرمی میں اس چور ٹولے کا کوئی ثانی نہیں۔
بشریٰ بی بی ہمیشہ سیاسی معاملات سے دور رہیں۔ نہ کوئی عہدہ رکھا نہ کبھی ایسی خواہش ظاہر کی۔ پہلے ان کے خلاف جعلی خود ساختہ آڈیوز بنا کر ان پر بہتان باندھے گئے۔ اب امپورٹڈ حکومت نے ان کے خلاف نیب نوٹس جاری کر دیا ہے۔ وجہ؟ صرف بغض عمران! بے شرمی میں اس چور ٹولے کا کوئی ثانی نہیں۔
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 21, 2023
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،(ن) لیگ نے ہمیشہ ان کو ٹارگٹ کیا،چئیرمین نیب (ن) لیگ کی انہی انتقامی کاروائیوں کی وجہ سےمستعفی ہوگئے،بشری بی بی کو نیب کا نوٹس جاری کروانے سے امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا اور غیر اخلاقی سوچ کھل کر سامنے آگئی ہے۔
بشری بی بی گھریلو خاتون ہے اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن ن لیگ نے ہمیشہ ان کو ٹارگٹ کیا ہے اب چئیرمین نیب ن لیگ انہی انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے مستعفی ہوگئے۔ بشری بی بی کو نیب کا نوٹس جاری کروانے سے امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا اور غیر اخلاقی سوچ کھل کر سامنے آگئی ہے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 22, 2023