غیر قانونی نرسنگ کالج چلانے والے 2 ملزمان گرفتار

Feb 22, 2023 | 11:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے جعلی اور غیر قانونی نرسنگ کالجز اور  اداروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر  ای جی او اے یونٹ اسلام آباد رانا شاہد حبیب کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی اور غیر قانونی نرسنگ کالجز چلانے میں ملوث تھے۔

ملزم محمد سعید کو PICE کالج آف نرسنگ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سردار بشارت صدیق کو سدوزئی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد پروفیشنل کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے مالکان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان نے کالج داخلے کے لئے سوشل میڈیا پر اشتہارات بھی لگا رکھے تھے۔ملزمان نے سادہ لوح لوگوں سے داخلے کے نام پر بھاری فیسیں وصول کی ہوئی تھیں۔نام نہاد کالجز میں کسی قسم کی فیکلیٹی اور لیب بھی موجود نہ تھی۔ملزمان نے متعدد جعلی MOU بھی سائن کئے ہوئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جعلی اور غیر قانونی نرسنگ کالجز/ اداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں