نرس کی غفلت ، نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی

Feb 22, 2023 | 11:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جہلم،بی ایچ یو بھٹیا  میں سٹاف کی غفلت سے نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی ہو گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈلیوری کے بعدہسپتال کی سٹاف نومولود بچی کو وارمر رکھ کر بھول گئے تھے۔وارمر پر لگے الیکٹرک ہیٹر کا ٹمپریچر تیز ہونے سے بچی کا جسم کئی جگہ سے جھلس چکا ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر کے مطابق سی ای او ہیلتھ نے لیبر روم میں تعینات تمام سٹاف کو  نوکری سے معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایل ایچ وی نادیہ،مڈوائف فرزانہ۔،مڈوائف سمعیہ شامل ہیں۔

غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارواِئی عمل میں لاکر نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔ایسی غیر زمہ درانہ غفلت ناقابل معافی ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677047508-5299.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677047508-7037.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-22/news-1677047508-8754.mp4

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی کی کرسچن کالونی میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں میاں، بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔ کرسچن کالونی کے ایک گھر میں زور داردھماکا ہوا جس سے گھرمیں موجود میاں، بیوی اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت 45 سالہ عارف، نازیہ، 5 سالہ ہنری اور 8 سالہ وینیسر کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکا یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے ہوا، حادثے کے باعث گھر کے دروازے، بالکونی، گرل اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں