ایک نیوز: لیہ میں تھانہ چوبارہ کی حدود میں 2 اغوا لڑکیوں کی برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق لیہ چک نمبر 366 ٹی ڈی اے میں ملزمان نے تھانہ فتح پور پولیس پر فائر کھول دئیے تھے جس کے نتیجے میں ٹرینی سب انسپکٹر تیمور شدید زخمی ہو گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہمراہ جانے والا ٹرینی سب انسپکٹر مظہر ، ڈرائیور اور رضاکار سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے ۔ملزمان سرفراز، اشتیاق،ثریا بی بی کے خلاف تھانہ فتح پور میں اغواء کا مقدمہ درج ہے ۔3 نامزد اور 1 نامعلوم ملزم پر حلیمہ بی بی اور کلثوم بی بی کے اغواء کا مبینہ الزام ہے۔مقدمہ مغویان کے والد غلام شبیر کی مدعیت میں درج ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس کے جوانوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ ڈاکوؤں کی ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ملزمان موقع سے فرار ہوئے میں کامیاب ہو گئے تھے۔زخمی ہونے والے پولیس اہلکار رمضان کو ہپستال منتقل کر دیا گیا تھا۔ملزمان تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں واردات کر کہ فرار ہو رہے تھے جنہیں ڈولفن اہلکاروں نے رکنے کا فیصلہ کیا لیکن رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈاکوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔