پھالیہ: طلاق کی رنجش، سوتیلے باپ نے 8 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

Feb 22, 2023 | 11:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پھالیہ  میں تھانہ بھاگٹ کے علاقہ رنمل شریف میں سوتیلے باپ نے 8 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بیٹے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے طلاق  لینے کی رنجش میں میرے بیٹے کو پھندا دیکر قتل کر ڈالا ہے۔  طلاق لینے کے بعد شبیر مجھے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔خاتون نے ملزم کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی تھی۔ تھانہ بھاگٹ پولیسں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہور کے علاقہ ستوکتلہ  میں دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، واردات میں  بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کر دیا تھا۔ جائیداد کے تنازع پر بیٹے علی عمران نے اپنے باپ غلام حسین اور سوتیلی بہن کو قتل کر دیا تھا اور فائرنگ کے بعد ملزم علی عمران موقع سے فرار ہوگیاتھا۔

 خیرپورٹامیوالی میں تھانہ عنائتی کی حدود میں ظالم سوتیلے باپ نے دو سالہ بچی کو قتل کر ڈالا تھا۔  بچی کی شناخت نمرہ کے نام سے ہوئی تھی، بچی کی والدہ  کا کہنا ہے کہ اس کا سوتیلا باپ اللہ رکھا نشے میں دھت تھا۔ نشے میں دھت اللہ رکھا نے دو سالہ نمرہ کو گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم اللہ رکھا موقع سے فرار ہو گیا تھا۔  

مزیدخبریں