ایک نیوز: جہلم کے نواحی علاقہ النگا میں چھوٹے بھائی نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مقتول رستم بشیر اور ملزم کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ چوٹالہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھات اتار دیا تھا۔ شاہدرہ کے علاقے عزیز پارک میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی تھی جہاں ملزم تنویر نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا تھا۔ فضل الہٰی اور اس کی بیوی فوزیہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے۔فضل الٰہی اور اس کا بھائی تنویر ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے،دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔
ملکوال کے علاقہ علاقہ چک 33 میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ملکوال کے نواحی علاقہ چک 33 خاصہ میں دو گروپوں دیرینہ دشمنی تھی جس کے باعث دونوں پارٹیوں میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں فائرنگ کی زد میں آکر دو بھائی بابر سلطان اور عاطف سلطان سمیت محمد جعفر اور ثنا اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہگیر ملک عمیر شدید زخمی ہوگیا تھا۔