نقیب اللہ قتل کیس، پراسکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری

نقیب اللہ قتل کیس، پراسکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری

ایک نیوز: نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت  ہوئی۔ 

رپورٹ کے مطابق مقتول نقیب اللہ کے بھائی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی گئی۔عدالت نے پراسکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئےپراسکیوٹر جنرل سندھ سے 4 ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ 

اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی  عالم شیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اپیل میں موقف  اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکہ ایک شواہد ہو نظر انداز کیا ہے۔ عدالت سے استدعا  ہے کہ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنا تے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

واضح رہے کہ   نقیب اللہ کیس کے فیصلے کے خلاف نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے تین اپیلیں   ہائیکورٹ میں فائل کی گئی تھی۔  انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا اور  پانچ برس قبل مشکوک پولیس مقابلے میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے مقدمے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18ملزمان کو بری کر دیا تھا۔