وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے

Feb 22, 2023 | 10:42 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئےہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور ہنگری کے اعلی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ہنگری کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ ہاکستان اور ہنگری کے درمیان  تعاون کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہنگری کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔  بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے ہنگری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس  کے ساتھ ملاقات میں اہم معاہدوں پردستخط کئے گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لیتھوانیا کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعلیم  کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات کیے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اور لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس نے  دوطرفہ مشاورتی میکنزم کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کئے تھے اورتعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کے تاریخی دورے پر آئے تھے۔ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے بالٹک علاقے کا پہلا دورہ تھا۔

مزیدخبریں