ایک نیوز: جیل بھرو تحریک کے آغاز پر ہی عمران خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دیدیا۔ پارٹی قیادت کو اہم ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج سے جیل بھرو تحریک شروع کررہی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں سینیئر قائدین کو گرفتاریاں پیش کرنے سے روک دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پہلے مرحلے میں گرفتاری دینے سے منع کیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکرٹری جنرل اسد عمر کو بھی پہلے مرحلے میں گرفتاری پیش کرنے سے روکا گیا ہے۔ عمران خان کا مؤقف ہے کہ سینئر قائدین کا پارٹی کارکنوں کے درمیان رہنا ضروری ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سینئر قائدین کو آگاہ کیا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تمام قائدین کو گرفتاری پیش کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔
عمران خان کے مطابق جیل بھرو تحریک کی کامیابی کیلئے فی الحال قائدین کا کارکنوں کے درمیان رہنا اور متحرک کرنا ضروری ہے۔