ایک نیوز: کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار اکثر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال میں مصروف پائے جاتے تھے ۔اب سندھ میں تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔موبائل فون اپنی ڈیوٹی کے دوران خاص طور پر وہ اہلکار استعمال نہیں کرے گے جو فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تفویض کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ جو افسران یا اہلکار دوران دیوٹی سمارٹ موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔حکم نامہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔حکم نامہ کی نقول سندھ میں تعینات تمام ایڈیشنل آئی جیز، آئی جیز،، ڈی ائی جیز، ایس ایس پیز ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔