کراچی:پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار شہید

کراچی:پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار شہید
کیپشن: کراچی:پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار شہید

ایک نیوز:کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق چکراگوٹھ ناصر جمپ کے قریب پولیس موبائل معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھی کہ اس دوران اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کے لیے اشارہ کیا۔

پولیس کے مطابق  ملزمان رکنے کے بجائے گلی میں فرار ہوگئے جس پر  گلی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اہلکار کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کا چوکی انچارج تھا۔